14 اکتوبر، 2023، 1:01 PM

لبنان میں صحافیوں کی گاڑی پر صہیونی حملے کی مذمت کرتے ہیں، ایران

لبنان میں صحافیوں کی گاڑی پر صہیونی حملے کی مذمت کرتے ہیں، ایران

وزارت خارجہ کے ترجمان نے جنوبی لبنان میں صحافیوں کی گاڑی پر صہیونی حملے کی مذمت کی ہے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اسرائیل کی جانب جنوبی لبنان میں صحافیوں کو لے جانے والی گاڑی پر حملے کے بعد صہیونی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے حملے کا شکار ہونے والے صحافیوں اور بین الاقوامی صحافی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق صہیونی حکومت نے لبنانی سرحد پر صحافیوں کی گاڑی پر حملہ کیا تھا جس میں لبنان کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے اہلکار سوار تھے۔ الجزیرہ کے فوٹوگرافر سمیت پانچ افراد حملے میں زخمی ہوگئے ہیں۔

ہفتے کے دن تصادم شروع ہونے کے بعد صہیونی فورسز نے پہلی مرتبہ لبنان کی سرحد کو نشانہ بنایا ہے۔ منگل کو حزب اللہ نے اعلان کیا تھا کہ صہیونی حکومت کی جارحیت میں اس کے تین جوانوں کی شہادت کے جواب میں مقبوضہ علاقوں میں دو اسرائیلی فوجی پوسٹوں پر حملہ کیا ہے

یاد رہے کہ گذشتہ سال صہیونی فورسز نے فائرنگ کرکے الجزیرہ کی خاتون صحافی شیرین ابوعاقلہ کو شہید کردیا تھا۔
 

News ID 1919373

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha