10 اکتوبر، 2023، 8:32 AM

تباہ ہونے والے ہر گھر کے بدلے ایک اسرائیلی قیدی کو پھانسی دی جائے گی، القسام بریگیڈ

تباہ ہونے والے ہر گھر کے بدلے ایک اسرائیلی قیدی کو پھانسی دی جائے گی، القسام بریگیڈ

حماس کے مسلح ونگ نے صہیونی حکومت کی جانب سے شہری آبادی پر حملے جاری رکھنے کی صورت میں خطرناک دھمکی دے دی

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دشمن انسانیت اور اخلاق کی زبان سمجھنے کی صلاحیت سے عاری ہیں لہذا ہم اس زبان میں بات کریں گے جو وہ دشمن سمجھتے ہیں۔ اسرائیل کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ صہیونیوں کی نسل پرستانہ جنایتوں کی وجہ سے غزہ کے رہائشیوں پر عرصہ حیات تنگ ہوگیا ہے۔

انہوں نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد صہیونیوں کی جانب سے تباہ کئے گئے ہر گھر کے بدلے ایک اسرائیلی قیدی کو پھانسی دی جائے گی۔

آج گیند دشمن کے کورٹ میں ہے اس کے بعد ہر قسم کے نتیجے کے حوالے سے عالمی برادری کے سامنے صہیونی حکومت جوابدہ ہوگی۔

News ID 1919287

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha