مہر خبررساں ایجنسی نے العہد ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے میڈیا آفس نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی ملاقات کی ویڈیو شائع کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں جو بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مجتبی امانی کی موجودگی میں منعقد ہوئی، فریقین نے خطے اور لبنان کی تازہ ترین سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
البتہ اس سلسلے میں لبنانی ذرائع کی جانب سے مزید تفصیلات شائع نہیں کی گئی ہیں۔
حالیہ دنوں میں لبنان اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے کے بعد بیروت علاقائی اور بین الاقوامی سرگرمیوں اور توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ