7 مارچ، 2023، 11:56 AM

صہیونی فوج کے حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی

صہیونی فوج کے حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی

فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ نابلس کے جنوب میں صہیونی فوجیوں اور آباد کاروں کے حملے کے دوران کم از کم 31 فلسطینی زخمی ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینیوں کے گھروں پر صہیونی آباد کاروں اور فوجیوں کے حملے میں فلسطینی ہلال احمر کے اعلان کے مطابق کم سے کم 31 افراد زخمی ہوگئے۔

مذکورہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی آباد کاروں اور فوجیوں نے نابلس کے جنوبی علاقے حوارہ میں فلسطینیوں پر حملے کیے جس کے دوران کم از کم 31 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

ان حملوں کے دوران غاصب صہیونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر فائرنگ کی اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا جبکہ صہیونی آباد کاروں نے بھی فلسطینیوں پر دھاوا بولا اور ان کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔

News Code 1915105

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha