مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک دن کے وقفے کے بعد غاصب اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین پر ایک بار پھر چڑھائی کی اس دوران اسرائیلی فوج نے ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ شہید ہونے والوں کی عمریں 15 سے 21 سال کے درمیان ہیں۔
اسی طرح ایک روز قبل غاصب اسرائیلی فوج کی گولیاں لگنے کے باعث زخمی ہونے والا 14 سالہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج چل بسا۔ اس واقعے میں 6 نوجوان شہید بھی ہوئے تھے۔
اس طرح مغربی کنارے میں صرف دو روز میں اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی تعداد 10 ہوگئی جب کہ 5 سے زائد زخمی ہیں۔
واضح رہے کہ رواں برس غاصب اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے جن میں ایک خواتین اور 14 بچے شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ