7 مارچ، 2023، 4:40 PM

ایران کی شام پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت

ایران کی شام پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے حلب انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے صہیونی فضائی حملے کی شدید مذمت کی اور اسے انسانیت کے خلاف جرم کی واضح مثال قرار دیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے منگل کے روز حلب انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نسل پرست صہیونی حکومت کے جارحانہ اور غیر انسانی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی حکام سے مطالبہ کیا کہ ان صہیونی حملوں اور جرائم کو روکنے کے لیے فوری اور موثر اقدام کریں۔

انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ ایسے حالات میں کہ جب حلب میں شام کے زلزلہ زدگان کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے، صہیونی حکومت حلب کے ایئرپورٹ پر حملہ کر رہی ہے جو ان تک بین الاقوامی امداد پہنچانے کا مرکزی راستہ ہے۔ یہ انسانیت کے خلاف جرم کی واضح مثال ہے۔

کنعانی نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے بعض مغربی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیمیں شام پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ اور غیر انسانی حملوں کے تسلسل کے خلاف خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ یہ خاموشی اس حکومت کی بطور جارح اور انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کے حوصلہ افزائی کرنے کی ایک واضح مثال ہے۔

خیال رہے کہ صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شام کے خلاف ایک نیا حملہ کیا ہے۔ اس بار شمال مغربی شہر حلب کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیل کا نیا حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب حلب کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ ملک کے حالیہ تباہ کن زلزلے کے متاثرین کے لیے انسانی امداد لے جانے والے غیر ملکی ہوائی جہازوں کے داخلے کے اہم پورٹلز میں سے ایک ہے۔

شام کی وزارت صحت نے کہا کہ حملے میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک فوجی بھی شامل ہے جبکہ پندرہ دیگر زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔

News Code 1915110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha