3 اپریل، 2024، 9:43 AM

حرکۃ النجباء عراق کے ترجمان کی مہر نیوز سے گفتگو؛

ایرانی سفارت خانے پر حملہ فلسطین میں شکست پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے

ایرانی سفارت خانے پر حملہ فلسطین میں شکست پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے

عراقی مقاومتی تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ کرکے فلسطینیوں کے ساتھ جنگ میں سیاسی، اقتصادی اور دفاعی ناکامیوں پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے حرکۃ النجباء عراق کے ترجمان حسین علی نور الموسوی نے کہا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملے میں اعلی فوجی افسران کی شہادت پر جوابی اقدامات کرنا ایران کا حق ہے۔

انہوں نے صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی فضائیہ کی جانب سے شامی سرحدوں کو پامال کرتے ہوئے اس قسط کی بربریت کے نتیجے میں خطے کی صورتحال مزید گھمبیر ہوجائے گی۔ بین الاقوامی قانون کے تحت قونصل خانوں پر حملہ جرم ہے۔ صہیونی حکومت ان حملوں کے ذریعے فلسطین میں سیاسی، سفارتی اور دفاعی لحاظ ہونے والی شکست پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے۔

الموسوی نے مزید کہا کہ ایران صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملے کا اپنی مرضی کے مطابق جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ صہیونی حکومت کو سبق سکھانا اور فلسطین کی حمایت کرنا ایران کاذاتی حق ہے۔

News ID 1923044

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha