مہر خبررساں ایجنسی نے جنوبی کوریا کی سرکاری خبر ایجسنی یونہاپ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جزیرہ نما کوریا کی کشیدہ صورتحال کے تسلسل میں جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا نے آج جمعرات کو صبح 6 بج کر 20 منٹ (مقامی وقت) پر "یلو سی" کی طرف کم فاصلے تک مار کرنے والا ایک میزائل فائر کیا ہے۔
یونہاپ خبر ایجنسی نے جنوبی کوریا کے عسکری حکام کا حوالہ دیتے ہوئے سے مزید کہا کہ شمالی کوریا کی فوج نے یہ میزائل نمفو شہر کے آس پاس سے فائر کیا۔
یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں اور مہینوں میں شمالی کوریا کی سرحدوں کے قریب امریکہ اور جنوبی کوریا کی جانب سے جاری مشترکہ مشقوں اور شمالی کوریا کی جانب سے جوابی اقدامات اور میزائل تجربات کی وجہ سے جزیرہ نما کوریا کی صورتحال اور کشیدگی میں شدت آئی ہوئی ہے۔
آپ کا تبصرہ