8 مارچ، 2023، 2:46 PM

جنوبی افریقہ میں ایک اور صہیونیت مخالف اقدام

جنوبی افریقہ میں ایک اور صہیونیت مخالف اقدام

جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ نے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی حکومت کے جرائم کی وجہ سے اپنے سفارتی تعلقات کی سطح کو کم کرنے کی قرارداد کے مسودے کو منظور کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عربی 21 کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ نے فلسطینیوں پر جاری مظالم اور جرائم کی وجہ سے صہیونی حکومت کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کی سطح کو کم کرنے کی قرارداد کے مسودے کو منظور کرلیا ہے۔

مذکورہ قرار داد کا مسودہ نیشنل لبریشن پارٹی نے پیش کیا۔ نیشنل لبیریشن پارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کے آنجہانی رہنما نیلسن منڈیلا کی جانب سے اس طرح کے اقدامات کو حمایت حاصل رہتی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ وہ لمحہ ہے جس پر منڈیلا کو فخر ہوگا۔ وہ ہمیشہ کہتے تھے کہ ہماری آزادی فلسطینیوں کی آزادی کے بغیر مکمل نہیں ہے۔ اسرائیل فلسطینیوں کو بے گھر، ان کے قتل عام اور ان پر مظالم ڈھا کر وجود میں آیا ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں پر تسلط قائم کرنے کے لیے نسل پرستی کا نظام قائم کیا۔ جنوبی افریقی عوام کے طور پر ہم اس بات کے مخالف ہیں کہ اس نسل پرست اور آرتھائیڈ حکومت کے سامنے ہاتھ باندھے کھڑے رہیں۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے 1995 میں صہیونی ریاست کے ساتھ باضابطہ سیاسی تعلقات کے آغاز سے ہی ہمیشہ فلسطینی قوم اور اس کے کاز کی حمایت کی ہے۔ 2019 میں جنوبی افریقہ نے تل ابیب کے ساتھ اپنی سفارتی سطح کو کم کر کے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا۔ جنوبی افریقہ کا یہ اقدام صہیونی حکومت کے فلسطینی عوام کے خلاف کیے گئے جرائم کی وجہ سے تھا۔

News ID 1915133

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha