بھارت کی پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت

بھارت نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے ایس سی او اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو شرکت کی دعوت دی ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس حوالے سے پاکستان اور بھارت کی وزارت خارجہ نے ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس مئی میں گوا میں ہو رہا ہے۔

اس سے قبل جولائی2011ء میں اس وقت کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے بھارت کا دورہ کیا تھا

News Code 1914370

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha