مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق غیر ملکی ذرائع نے قطر کے مقامی میڈیا کا حوالہ دے کر خبر دی ہے کہ عالمی کپ کے شائقین کے مقام لوسیل شہر میں "فیفا فین ولیج" کے قریب آگ بھڑک اٹھی ہے۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شائقین کے لئے قائم کی گئی بستی کے قریب زیر تعمیر عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جہاں ورلڈ کپ کے غیر ملکی شائقین کی رہائش گاہ ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اس آگ کا دھواں دوحہ شہر سے دیکھا جا سکتا تھا جو لوسیل سے زیادہ دور نہیں ہے۔
قطری حکام نے اعلان کیا کہ فائر فائٹرز اور امدادی کارکنوں نے آگ پر قابو پالیا ہے جبکہ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
آپ کا تبصرہ