28 نومبر، 2022، 6:12 PM

ایرانی صدر اور امیر قطر کی ٹیلیفونک گفتگو/دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ایرانی صدر اور امیر قطر کی ٹیلیفونک گفتگو/دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی ایک ٹیلیفونک رابطے کے دوران دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ایک ٹیلیفونک رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

فون کال کے دوران ایرانی صدر نے شیخ تمیم بن حمد الثانی کو فیفا 2022 ورلڈ کپ کے قطر میں کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے عالمی مقابلوں کے لئے قطر کی بے مثال میزبانی کو بھی سراہا۔

قطر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فون کال میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے مختلف شعبوں میں فروغ کے پہلوؤں پر بھی بات کی گئی۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں کی مشترکہ تشویش کی سب سے نمایاں صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

News Code 1913411

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha