مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے آج پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں عراقی وزیر اعظم کے دورہ ایران کے بارے میں کہا کہ جیسا کہ طے ہوا ہے، عراقی وزیر اعظم کا دورہ تہران منگل کو ہوگا۔ یہ دورہ صدر مملکت رئیسی کی باضابطہ دعوت پر اور سیاسی، اقتصادی اور تجارتی امور پر دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ مذاکرات کے تسلسل میں ہو رہا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ یہ دورہ صدر مملکت رئیسی کی باضابطہ دعوت پر اور سیاسی، اقتصادی اور تجارتی امور پر دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ مذاکرات کے تسلسل میں ہو رہا ہے۔
News ID 1913406
آپ کا تبصرہ