29 نومبر، 2022، 11:59 AM

عراقی وزیر اعظم تہران پہنچ گئے

عراقی وزیر اعظم تہران پہنچ گئے

عراقی وزیراعظم ایک اعلی سطحی وفد کے ھمراہ آج صبح ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی آج صبح جب ایک اعلی سطحی وفد کے ھمراہ تہران پہنچے تو ایر پورٹ پر ان کا استقبال ایران کے وزیر اقتصادیات و خزانہ سید احسن خاندوزی نے کیا۔

وزارت عظمی کا منصب سنھبالنے کے بعد عراقی وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ ایران ہے۔ اپنے اس دورے میں وہ ایران کے صدر اور دیگر اعلی حکام سے علاقائی و عالمی مسائل اور اسی طرح دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ دورہ صدر مملکت رئیسی کی باضابطہ دعوت پر اور سیاسی، اقتصادی اور تجارتی امور میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ مذاکرات کے تسلسل میں ہو رہا ہے۔

ایران اور عراق دو برادر اور ھمسایہ ممالک ہیں اور دونوں ملکوں کے مابین خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔

News ID 1913415

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha