28 نومبر، 2022، 2:02 PM

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی ہفتہ وار پریس بریفنگ؛

ایران اقوام متحدہ کے سیاسی بنیادوں پر تشکیل دیئے گئے فیکٹ فائنڈنگ مشن کے ساتھ تعاون نہیں کرے گا

ایران اقوام متحدہ کے سیاسی بنیادوں پر تشکیل دیئے گئے فیکٹ فائنڈنگ مشن کے ساتھ تعاون نہیں کرے گا

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں منظور کی گئی حالیہ ایران مخالف قرارداد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران انسانی حقوق کے مبینہ مسائل پر سیاسی بنیادوں پر تشکیل پائے فیکٹ فائنڈنگ مشن کے ساتھ کبھی تعاون نہیں کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے آج پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ دی جس میں وہ کیمیائی حملے سے بچنے کے لئے استعمال ہونے والے ماسک کے ساتھ آئے۔ مبینہ طور پر ان کا یہ اقدام صدام حسین کی حکومت (1980-1988) کے دوران عراق کی طرف سے ایران پر مسلط کی گئی جنگ میں جرمنی کی ایران مخالف حمایت اور جرمن حکومت کی طرف سے صدام حکومت کو کیمیائی ہتھیاروں کی فراہمی کی طرف اشارہ تھا۔

ایران عراق جنگ میں جرمنی نے عراق کی مدد کی

انہوں نے اپنے ہمراہ لائے ماسک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ خوفناک ماسک ایرانی شہریوں اور ہماری مسلح افواج کی یادیں تازہ کرتا ہے۔ جب میں 16 یا 17 سال کا نوجوان تھا اس دوران کچھ عرصہ جنگی محاذوں پر رہا تھا، یہ ماسک جس کی شکل بظاہر خوفناک ہے، اس ساز و سامان کا حصہ تھا جو مختلف علاقوں میں، یہاں تک کہ محاذ جنگ سے پیچھے بھی ہر وقت ہمارے ساتھ ہوتا تھا۔

ایران اقوام متحدہ کے سیاسی بنیادوں پر تشکیل دیئے گئے فیکٹ فائنڈنگ مشن کے ساتھ تعاون نہیں کرے گا

انہوں نے کہا کہ صدام حسین کی حکومت کو جنگ کے دوران ایرانیوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں اور بموں کے استعمال میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرمن حکومت سمیت مغربی حکومتوں نے عراق کی بعث حکومت کو کیمیائی مواد فراہم کیا اور ان ہتھیاروں اور آلات سے ایران اور عراق کے عوام کے خلاف بہت سے جرائم کا ارتکاب کیا گیا۔

ناصر کنعانی نے زور دے کر کہا کہ اقوام متحدہ نے عراق کو کیمیائی مواد سے مسلح کرنے میں جرمنی کے کردار کو واضح کیا ہے۔ جرمنی کو حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیاروں کی فروخت کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جانب سے 139 وارننگز موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹوں کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جرمنی نے اس میدان میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ڈی ای آر سپیگل میگزین نے بھی اس بارے میں لکھا ہے اور ہم نے ہمیشہ جرمنی میں انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کی خلاف ورزیوں کا مشاہدہ کیا ہے۔

ایران اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کے ساتھ تعاون نہیں کرے گا۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں حالیہ ایران مخالف قرارداد کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ایران نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے وہ فیکٹ فائنڈنگ مشن کے عنوان سے اس سیاسی کمیٹی کے ساتھ تعاون نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی قومی ذمہ داریوں کے دائرہ کار میں ماہرین، وکلاء اور سرکاری اور غیر سرکاری نمائندوں پر مشتمل ایک قومی کمیٹی تشکیل دی ہے، اس لحاظ سے کہ وہ اپنی فطری اور قومی ذمہ داری پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ان کا ملک اپنے فرائض کو بخوبی انجام دے رہا ہے اور جامع تحقیقات کر رہا ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لہذا ہم انسانی حقوق کے طریقہ کار اور سیاسی نقطہ نظر کے عجلت میں استعمال کو مسترد کرتے ہیں ہے اور یہ انسانی حقوق کے تصور میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گا۔

ایران نے آئل ٹینکر پر حملے میں ایران کے کردار سے متعلق صیہونیوں کے الزام کو مسترد کر دیا

وزارت خارجہ کے ترجمان نے صہیونی حکومت کے آئل ٹینکر پر حملے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں، جس کا صہیونیوں نے ایران پر الزام لگایا تھا، ان الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ ایران کے خلاف جھوٹے الزامات صہیونی حکومت اور اس کے دیگر اتحادیوں کا ہدف ہیں اور اگر ایران کچھ کرتا ہے تو وہ اس کی ذمہ داری قبول کرنے کی ہمت رکھتا ہے۔

عراق ایران کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کی حفاظت کا ذمہ دار ہے

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کردستان کا علاقہ عراق کی سرزمین کا حصہ ہے اور عراقی حکومت دونوں ممالک ایران اور عراق کی مشترکہ سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ دار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے یہ خبر سنی ہے کہ عراقی حکومت نے عراقی کردستان کی سرحدوں پر اپنی سرکاری افواج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ تعیناتی انجام پائے گی۔ اگر عراقی حکومت کو اس سلسلے میں تکنیکی مدد کی ضرورت ہو تو ہم عراقیوں کی مدد کے لیے تیار ہیں۔

شمالی شام میں ترکیہ کی کارروائی کے بارے میں کنعانی نے کہا کہ ترکیہ کے سیکورٹی خدشات کو سمجھتے ہوئے، ہم سمجھتے ہیں کہ ترکیہ اور اس کے پڑوسیوں کے درمیان دو طرفہ فریم ورک تنازعات کے حل کے لیے بہترین طریقہ کار ہے۔

News ID 1913404

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha