مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ نائن میں لگنے والے اتوار بازار میں اچانک آگ بھڑکی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔ آتشزدگی کے باعث فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سمیت تمام افسران موقع پر موجود رہے۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے اسلام آباد اتوار بازار میں لگنے والی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد کو خود موقع پر ریسکیو آپریشن کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آگ بجھانے کیلیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں۔
علاوہ ازیں وزیر داخلہ نے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد سے آگ واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔
ذرائع کے مطابق بروقت اقدامات کی وجہ سے آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ بہت زیادہ مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
آپ کا تبصرہ