مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی بری افواج کے سربراہ جنرل محمد پاکپور نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ عراقی کردستان کے علاقے میں قائم علیحدگی پسند گروپوں سے وابستہ دہشت گرد گروہوں کی دراندازی کو روکنے کے لیے اپنی افواج کو مضبوط کر رہے ہیں ۔
انہوں نے اس بات پر دوبارہ زور دیا کہ ملک کے مغربی اور شمال مغربی سرحدی علاقوں میں بیرونی خطرات کے خلاف ملک کے دفاع کے لیے سپاہ پاسداران کی بری افواج کو تعینات کیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گرد عناصر سے مقابلے میں علاقے کے غیور عوام کی مدد بھی حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی مغربی اور شمال مغربی سرحدوں میں تازہ دم دستوں کو روانہ کیا جا رہا ہے جو دہشت گردوں کی دراندازی کے ساتھ ساتھ ملک میں اسلحلہ داخل کرنے کی کوششوں کا بھی مقابلہ کریں گے۔
خیال رہے کہ شمال مغربی علاقوں میں ایران مخالف علیحدگی پسند دہشت گرد گروہوں کی نقل و حرکت اور بعض علاقوں میں بد امنی پھیلانے کرنے کے بعد سپاہ پاسداران کی بری افواج ملک کی سرحدوں کو غیر محفوظ بنانے والے ان دہشت گرد عناصر کے خلاف مصروف عمل ہے۔
آپ کا تبصرہ