مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شفق نیوز نے عراقی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ عراقی کردستان کے مرکز اور دار الحکومت اربیل کی ڈاون ٹاون نامی ایک بازار میں زبردست آگ لگی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکورٹی اداروں کے اہلکار اور فائر بجھانے والا عملہ حادثے سے متاثرہ مارکیٹ پہنچے اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں۔
اطلاعات کے مطابق درجنوں دکانیں آتشزدگی سے متاثر ہوئی ہیں جبکہ ابھی تک حادثے کی تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ