20 نومبر، 2022، 6:48 PM

چین میں کورونا پھر سر اُٹھانے لگا

چین میں کورونا پھر سر اُٹھانے لگا

چین میں کورونا سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا یہ 6 ماہ میں کورونا سے پہلی موت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ چین میں 6 ماہ کے وقفے بعد کورونا سے ہونے والی پہلی ہلاکت ہوئی ہے۔ 87 سالہ بیجنگ کے رہائشی کا چند روز قبل ہی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ متوفی نے ویکسینیشن کرائی تھی یا نہیں۔

چین کے قومی صحت کمیشن کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے آغاز سے اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 227 ہوگئی جب کہ ایک دن میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرگئی تاہم ان میں زیادہ تر افراد ایسے ہیں جن میں کوئی علامت نہیں تھی۔
چین میں کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک کی ویکسینیشن کی مجموعی شرح 92 فیصد سے زائد ہے تاہم اس میں بزرگ شہریوں بالخصوص 80 سال سے زائد عمر والوں کی تعداد نہایت کم ہے۔

خیال رہے کہ چین وہ ملک ہے جہاں سب سے پہلے کورونا کا کیس سامنے آیا تھا تاہم سب سے پہلے اس وبا پر قابو پانے کا دعویٰ بھی چین نے ہی کیا تھا البتہ زیرو ٹالیرنس پالیسی کے تحت تاحال چین میں سخت کورونا پابندیاں لاگو ہیں۔

News ID 1913267

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha