28 اگست، 2022، 6:42 PM

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں تعلیمی ادارے پانچ ستمبر تک بند رکھنے کا اعلان

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں تعلیمی ادارے پانچ ستمبر تک بند رکھنے کا اعلان

بلوچستان حکومت نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کو مزید پانچ روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں حکومت نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کو مزید پانچ روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر تعلیم نصیب اللہ مری کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے تعلیمی ادارے 5 روز کیلئے مزید بند کردئیے گئے ہیں۔ تمام سرکاری تعلیمی ادارے 29 اگست سے 5 ستمبر جمعہ تک بند رہیں گے۔ نصیب اللہ مری کا کہنا تھا کہ فیصلہ سیلاب و بارشوں سے ہونیوالی حالیہ تباہی کے باعث کیا گیا، بیشتر سرکاری اسکولوں میں سیلاب پانی داخل ہو چکا ہے جبکہ کئی اضلاع میں متاثرہ افراد کو اسکول و کالجز میں پناہ دی ہوئی ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے مختلف اضلاع میں متاثرین خصوصا سیلابی ریلوں میں پھنسے ہوئے خاندانوں کو بھی ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے جبکہ متاثرین میں خوراک کی فراہمی کا سلسلہ پاک فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے زریعے جاری ہے۔

News ID 1912180

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha