مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں۔ رپورٹ کے مطابق اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی، ابھی تک سیلاب کی تباہ کاریوں میں 348 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ 15 سو سے زائد افراد زخمی ہوئے، آٹھ لاکھ مویشی ہلاک جبکہ 10 لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا۔
سٹرکیں اور پل تنکوں کی طرح بہہ گئے، 3 ہزار 451 کلو میٹر سڑکوں اور 149 پلوں کو نقصان پہنچا۔ مجموعی طور پر 60 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہوئے، پانچ لاکھ افراد مختلف امدادی کیمپوں میں قیام پذیر ہیں۔
سیلاب متاثرین میں 34 ہزار سے زائد خیمے 56 ہزار سے زائد ترپالیں اور 17 ہزار سے زائد کمبل تقسیم کیے جاچکے۔
آپ کا تبصرہ