مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے سندھ و بلوچستان کے سیلاب زدگان کیلئے گرانٹ کا اعلان بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور نیول چیف سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کوشاں ہیں ان کے ہیلی کاپٹرز لوگوں کو بچانے کیلئے مصروف عمل ہیں۔شہباز شریف نے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 15 ارب روپے جب کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے دس ارب روپے گرانٹ کا اعلان کیا اور مخیر حضرات سے بھی سیلاب زدگان کی امداد کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ 25 ہزار روپے فی خاندان پورے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو دیا جائے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں 1000لوگ سیلاب کی وجہ سے اللہ کو پیارے ہوگئے بڑے رقبے پر فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں صوبہ سندھ اور بلوچستان میں بڑی تباہی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے علاقے ایسے ہیں جیسے چاروں طرف سمندر بہ رہا ہے یہ سیلاب اور طوفانی بارشیوں نے 2010 کے سیلاب کی تباہی کا ریکارڈ توڈ دیا۔
آپ کا تبصرہ