21 اپریل، 2022، 6:30 PM

ایران کا افغانستان میں مسلسل ہونے والے بم دھماکوں پر تشویش کا اظہار

ایران کا افغانستان میں مسلسل ہونے والے بم دھماکوں پر تشویش کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے مختلف شہروں میں عوام اور مساجد پرمسلسل ہونے والے بم دھماکوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے افغانستان کے مختلف شہروں میں عوام اور مساجد پرمسلسل ہونے والے بم دھماکوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے رمضال المبارک میں روزہ دار نمازیوں پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں  مساجد اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزار شریف میں شیعہ مسجد پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء اور زخمیوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور اللہ تعلی کی بارگاہ میں زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔

News ID 1910584

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha