آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد خصوصی طیارے کے ذریعہ پاکستان پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد خصوصی طیارے کے ذریعہ پاکستان پہنچ گئی ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی 24سال بعد خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچی، آسٹریلوی ٹیم 2 روزتک بائیوسیکیورببل میں رہے گی، کھلاڑیوں کے 2 روز بعد کورونا ٹیسٹ کیےجائیں گے جب کہ آسٹریلوی کرکٹرزکورونا ٹیسٹ منفی آنے پر پریکٹس کریں گے۔

آسٹریلیا کے کھلاڑیوں میں کپتان پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ، مارنوس لبوشین، مچل اسٹارک ، مچل مارش، عثمان خواجہ، جوش ہیزل ووڈ، ناتھن لیون اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم پاکستان میں 3 ٹیسٹ،3 ون ڈے، ایک ٹی20میچ کھیلے گی جب کہ پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ کو کھیلا جائےگا۔

News Code 1909990

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =