پاکستانی وزارت خارجہ کی بھارت میں مسجد کو شہید کرنے کی مذمت

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے ہریانہ میں تاریخی بلال مسجد کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری مسلمانوں کے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں پر بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے ہریانہ میں تاریخی بلال مسجد کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری مسلمانوں کے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں پر بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت عدلیہ کی ملی بھگت سےقابل مذمت اقدامات میں ملوث ہے،ہندو توا کے زیر اثر بی جے پی، آر ایس ایس حکومت اقلیتوں اور خاص طور پر مسلمانوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے انتہاء پسندوں کو تاریخی بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کی اجازت دی۔ انہوں نے بتایا کہ  ہندو انتہاء پسندوں نے 1992ء میں تاریخی بابری مسجد کو شہید کیا تھا،2002ء میں گجرات اور فروری 2020 ء میں دہلی میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی سرزمین کو بھارتی مسلمانوں کے لئے تنگ کیا جارہا ہے۔

News Code 1907923

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =