افغان صدر اشرف غنی کی مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملکی اور غیر ملکی سطح پر دوستوں سے امن و صلح برقرار کرنے کے سلسلے میں مشورہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

مہر خبررساں اجنسی نے اطلس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملکی اور غیر ملکی سطح پر دوستوں سے  امن و صلح برقرار کرنے کے سلسلے میں مشورہ جاری رکھے ہوئے ہیں، اور وہ افغانستان میں مزید جنگ اور خونریزی نہیں ہونے دیں گے۔

اشرف غنی نے کہا کہ ہم طالبان کی وجہ سے آوارہ ہونے والے شہریوں کی مشکلات کو کم کرنے کے سلسلے میں اقدامات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل ایسی خبریں گشت کررہی تھیں کہ افغان صدر اشرف غنی نے اپنے ساتھیوں سے مشورے کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد وہ کسی تیسرے ملک اہل خانہ سمیت منتقل ہوجائیں گے۔

News Code 1907787

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =