1 اگست، 2021، 1:14 PM

رہبر معظم کی موجودگی میں:

ایران کے نئے صدر کی تقرری کی تقریب بروز منگل 3 اگست کو منعقد ہوگی

ایران کے نئے صدر کی تقرری کی تقریب بروز منگل 3 اگست کو منعقد ہوگی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں ایران کے نئے صدر کی تقرری کی تقریب بروز منگل 3 اگست کو منعقد ہوگی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں ایران کے نئے صدر کی تقرری کی تقریب بروز منگل 3 اگست کو منعقد ہوگی

یہ تقریب حسینیہ امام خمینی (رہ) میں طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ منعقد کی جائےگی۔ اس تقریب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی قانون کے مطابق ایران کے نئے صدر کو صدارت کے عہدے پر منصوب کریں گے۔ صدارتی تنفیذ اور تقرری کی تقریب منگل کے دن صبح 10 بجکر 30 منٹ پر ایران کے ٹی وی چینلوں اور سوشل میڈیا سے براہ راست نشر کی جائےگی۔

اس تقریب میں وزیر داخلہ انتخابات کے بارے میں مختصر رپورٹ پیش کریں گے اور حکم تنفیذ کی قرائت اورنئے صدرسید ابراہیم رئیسی کے مختصر بیان کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی خطاب کریں گے۔

News ID 1907605

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha