5 اگست، 2021، 10:00 AM

پاکستانی سینیٹ کے سربراہ کی ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات

پاکستانی سینیٹ کے سربراہ کی ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات

پاکستان کے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نومنتخب ایرانی صدر آیت سید ابراہیم رئیسی سے تہران میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نومنتخب ایرانی صدر آیت سید ابراہیم رئیسی سے تہران میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

صادق سنجرانی نے بارڈر پر 6 تجارتی روٹس کھولنے پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر گوادار اور مکران ڈویژن میں بجلی کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔چیئرمین سینیٹ نے پاکستانی صدر  اور وزیراعظم کی جانب سے نومنتخب ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

News ID 1907652

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha