امریکہ میں ٹریفک حادثے میں 9 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

امریکی ریاست الباما میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں 9 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست الباما میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں 9 بچوں سمیت دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ طوفان سے متاثرہ بٹلر کاؤنٹی کے علاقے میں پیش آیا۔

امریکی پولیس کے مطابق حادثہ 65 انٹراسٹیٹ پر ہوا جس میں سڑک پر پانی کی وجہ سے ہونے والی پھسلن کے سبب ایک کار الٹ گئی اور باقی دیگر 18 کاریں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔

اس حادثے میں 9 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ کاروں کے اس ہولناک تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 9 ماہ سے 17 سال کے درمیان ہیں، جو کاؤنٹی گرلزرینج جارہے تھے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گيا ہے۔

News Code 1907043

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =