ٹریفک
-
جنوبی افریقہ میں ٹریفک حادثے میں 15 مسافر ہلاک
جنوبی افریقہ میں تیز رفتار ٹرک نے مسافر بردار بس کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 15 مسافر ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے۔
-
سعودی عرب میں بس الٹنے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک
سعودی عرب میں مدینہ منورہ کی شاہراہ پر بس الٹنے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور43 زخمی ہوگئے۔
-
مصر میں ٹریفک حادثے میں 10 افراد ہلاک
مصر میں سیاحوں کو لے جانے والی بس سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔
-
تنزانیا میں ٹریفک حادثے میں 22 افراد ہلاک
تنزانیا میں تیز رفتار ٹرک اور مسافر بس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔
-
نائیجیریا میں ٹریفک حادثے میں 18 افراد ہلاک
افریقی ملک نائیجیریا کی ریاست یوبے میں ٹریفک حادثے میں 18 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
-
امریکی شہر لاس ویگاس میں ٹریفک حادثے میں 9 افراد ہلاک
امریکی شہر لاس ویگاس میں تیز رفتار گاڑی سگنل توڑتی ہوئے پانچ دیگر گاڑیوں سے ٹکراگئی اور اس خوفناک حادثے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
-
ہانگ کانگ میں خوفناک ٹریفک حادثہ
اس ویڈیو میں ہانگ کانگ میں خوفناک ٹریفک حادثہ کا منظر پیش کیا جاتا ہے۔
-
تنزانیا میں ٹریفک حادثہ میں 6 صحافیوں سمیت 14 افراد ہلاک
تنزانیا کے شمالی علاقے میں ٹریفک حادثہ میں 6 صحافیوں سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
-
فلسطین میں ٹریفک حادثے میں 8 فلسطینی ہلاک
فلسطین میں مغربی کنارے میں مسافر وین اور مال بردار ٹرک میں ہونے والے خوفناک تصادم میں 8 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔
-
سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک
سعودی عرب کے شہر القویٰ میں ٹریفک کے ایک حادثے میں مصر سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
-
میکسیکو میں ٹرک الٹنے سے 53 تارکین وطن ہلاک
میکسیکو کے جنوبی علاقے میں ٹرک الٹنے سے 53 تارکین وطن ہلاک اور 58 زخمی ہوگئے۔
-
میکسیکومیں بس حادثے میں 19افراد ہلاک
میکسیکومیں بس حادثے میں 19افراد ہلاک اور30سے زائد زخمی ہوگئے۔
-
آزاد کشمیر میں بس حادثے میں 15 افراد جاں بحق
پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں منجیاڑی کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جا گری ، جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔
-
تہران میں بھاری ٹریفک کے ایام
اس رپورٹ میں ایران کے دارالحکومت تہران میں بھاری ٹریفک کے مناظر پیش کئے جاتے ہیں۔
-
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بس حادثے میں 13 افراد ہلاک
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں مسافر بس گہری کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
-
مصر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک
مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔
-
مدینہ میں ٹریفک حادثے میں 4 افراد ہلاک
مدینہ منورہ میں تیز رفتار ٹرک نے سگنل پر کھڑی گاڑیوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
-
پاکستان میں مسافر وین میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک
پاکستان میں گوجرانوالہ میں ڈی سی کالونی کے قریب مسافر وین میں آتشزدگی سے 10 افراد جھلس کر ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
-
ترکی میں ٹریفک حادثے15 افراد ہلاک اور 17 زخمی
ترکی میں مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔
-
ٹيکساس میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
امریکی رياست ٹيکساس میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
-
پاکستان میں ٹریفک حادثے میں 25 افراد جاں بحق
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں تونسہ روڈ پر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
-
پاکستان میں داسو ڈیم کی بس پر بم حملہ میں 9 چینی شہریوں سمیت 13 افراد ہلاک
پاکستان میں داسو ڈیم میں کام کرنے والی کمپنی کی بس پر بم حملہ کیا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں 9 چینی شہریوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
-
ترکی میں بس حادثے میں پاکستانیوں سمیت 12 افراد ہلاک
ترکی میں پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے غیر قانونی تارکین وطن کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے۔
-
امریکہ میں ٹریفک حادثے میں 9 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک
امریکی ریاست الباما میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں 9 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
-
پاکستان میں ٹریفک حادثے میں 20 افراد جاں بحق
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار سے شہزاد کوٹ جاتے ہوئے مسافرکوچ گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔
-
پاکستان میں گاڑی دریا میں گرنے سے 7 افراد ہلاک
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں گاڑی دریائے سرن میں گرنے سے 7 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
-
مظفر آباد میں مسافر وین کو حادثہ/ 9 افراد جاں بحق
پاکستان کے شہر راولپنڈی سے چکوٹھی آنے والی مسافر وین کوہالہ کے قریب ضامن آباد کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 9 افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔
-
پاکستان میں ٹریفک حادثے میں 13 افراد ہلاک
پاکستان میں ملتان سے کراچی جاتے ہوئے پنو عاقل میں سانگی کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔
-
پاکستان میں ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
پاکستان کے علاقہ شیخو پورہ میں تیز رفتار ویگن نہر میں گرگئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
-
پاکستان میں مسافر کوچ اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک
پاکستان کے شہر خير پور میں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے قریب مسافر کوچ اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔