تنزانیا میں ٹریفک حادثے میں 22 افراد ہلاک

تنزانیا میں تیز رفتار ٹرک اور مسافر بس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  تنزانیا میں تیز رفتار ٹرک اور مسافر بس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق تنزانیا میں مسافر بس سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکراگئی، تصادم اتنا خوفناک تھا کہ بس کے پرخچے اُڑ گئے۔ حادثہ تیز رفتار ٹرک کے موٹر سائیکل کو اوور ٹیک کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔

 بس میں 60 سے زائد مسافر سوار تھے جنھیں ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 22 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔ زخمیوں میں سے 11 کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

News Code 1910211

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =