14 اپریل، 2022، 4:41 PM

مصر میں ٹریفک حادثے میں 10 افراد ہلاک

مصر میں ٹریفک حادثے میں 10 افراد ہلاک

مصر میں سیاحوں کو لے جانے والی بس سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں سیاحوں کو لے جانے والی بس سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق مصر میں دریائے نیل کی سیر کو جانے والے سیاحوں کی بس ایک تیز رفتار ٹرک سے ٹکراگئی۔ تصادم اتنا خوفناک تھا کہ بس کے پرخچے اُڑ گئے۔

حادثے میں 10 سیاح ہلاک ہوگئے جن میں سے 4 کا تعلق فرانس اور ایک بیلجیئم کا شہری کا تھا جب کہ 14 زخمیوں میں بھی 8 فرانسیسی اور 6 بیلجیئم کے شہری ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تصادم کے بعد بس میں آگ بھڑک اُٹھی تھی جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے قابو پالیا۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

News ID 1910499

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha