مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین میں مغربی کنارے میں مسافر وین اور مال بردار ٹرک میں ہونے والے خوفناک تصادم میں 8 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق مغربی کنارے کی مصروف ترین ہائی وے کی چورنگی پر مسافر بردار وین کو سیمنٹ کی بوریوں سے لدے ٹرک نے کچل دیا جس کے نتیجے میں 7 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
ریسکیو ادارے نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 3 زخمیوں کو اسرائیل کے ایک اسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی نے دوران علاج دم توڑ دیا اس طرح ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی جب کہ 2 شدید زخمی اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
آپ کا تبصرہ