مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں مدینہ منورہ کی شاہراہ پر بس الٹنے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور43 زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق مدینہ منورہ حجرہ شاہراہ پرعازمین کی بس الٹنے سے 8 افراد ہلاک اور43 زخمی ہوگئے۔بس میں 51 افراد سوارتھے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن جائے حادثہ پرپہنچے اورلاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
آپ کا تبصرہ