مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر لاس ویگاس میں تیز رفتار گاڑی سگنل توڑتی ہوئے پانچ دیگر گاڑیوں سے ٹکراگئی اور اس خوفناک حادثے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ امریکی پولیس کے مطابق یہ خوفناک حادثہ مغربی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں ہوا، جہاں 6 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئی جس سے 9 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک تیز رفتار گاڑی سگنل توڑتی ہوئی دوسری گاڑیوں سے جا ٹکرائی، جس سے یہ حادثہ رونما ہوا۔ ہلاک ہونے والوں میں تیز رفتار گاڑی میں بیٹھے 2 افراد بھی شامل ہیں۔
امریکی شہر لاس ویگاس میں تیز رفتار گاڑی سگنل توڑتی ہوئے پانچ دیگر گاڑیوں سے ٹکراگئی اور اس خوفناک حادثے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
News ID 1909678
آپ کا تبصرہ