مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر القویٰ میں ٹریفک کے ایک حادثے میں مصر سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق یہ خاندان عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ جارہا تھا۔
حادثے کے شکار خاندان میں باپ، ماں اور ان کے پانچ بیٹے شامل تھے، ان بیٹوں میں سے دو مقامی آئی سی یو میں جبکہ پانچواں بیٹا جس کی حالت خراب ہے وہ ریاض میں زیرعلاج ہے۔
آپ کا تبصرہ