افغانستان کے صوبہ غور میں بم دھماکےمیں 100 سے زائد افراد ہلاک اور زخمی

افغانستان کے صوبے غور میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 12 شہری جاں بحق،100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے غور میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 12 شہری جاں بحق،100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق غورکے شہرفیروز کوہ میں پولیس ہیڈ کوارٹرز کے سامنے بارودی مواد سے بھری کار کو دھماکے سے اڑایا گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے متاثرین میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

News Code 1903492

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =