مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے وزارت دفاع کے مطابق صوبہ تخار میں کئے گئے فضکئی حملے میں 12 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں جن میں متعدد کمانڈرز بھی شامل ہیں۔
اس حملے پر حکومت کا مؤقف مقامی انتظامیہ کے مؤقف سے مختلف ہے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز افغان فوج اور طالبان کے درمیان لڑائی جاری تھی کہ اس دوران صوبہ تخار کے ایک گاؤں کے مسجد پر یہ فضائی حملہ کیا گیا جس میں امام مسجد سمیت 11 طالبعلم جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب افغانستان کے وزارت دفاع کی جانب سے افغان فضائیہ کے حملے کی تصدیق کی گئی لیکن اس کے نتیجے میں شہریوں کے جاں بحق ہونے کی تردید کی۔ وزارت دفاع کے جاری بیان میں کہا گیا کہ 12 طالبان کو مار دیا گیا ہے جس میں متعدد کمانڈرز بھی شامل تھے۔ افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح کے مطابق مسجد میں بچوں کے مارے جانے کی خبر بے بنیاد ہے۔ تاہم وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
آپ کا تبصرہ