افغانستان میں فوجی چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 20 اہلکار ہلاک

افغانستان میں فوجی چیک پوسٹ پر طالبان شدت پسندوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 20 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں فوجی چیک پوسٹ پر طالبان شدت پسندوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 20 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

صوبے نمروز کی فوجی چیک پوسٹ پر درجن بھر موٹر سائیکل سوار طالبان نے دھاوا بول دیا، طالبان کے حملے میں 20 اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جب کہ افغان فوج کے ترجمان نے بھی جوابی کارروائی میں طالبان شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ طالبان شدت پسندوں نے 6 اہلکاروں کو اغوا کرلیا اور جاتے ہوئے افغان فوج کا اسلحہ اور گاڑی بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ افغان آرمی نے اپنے اہلکاروں کی بازیابی کے لیے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1903571

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =