افغانستان میں طالبان کے حملے میں 8 سکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے قندوز میں سکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے قندوز میں سکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق صوبے قندوز میں ضلع امام صاحب  میں گزشتہ رات طالبان کے ایک گروپ نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں افغان ملیشیا سمیت پولیس کے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ حملے کے بعد طالبان دہشت گرد، فورسز کا سامان اور ہتھیار بھی لیکر فرار ہوگئے۔

طالبان کے حملے کے بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا اور آس پاس کے علاقوں میں حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں جب کہ حملے کہ ذمہ داری طالبان کی جانب سے قبول کرلی گئی ہے۔

News Code 1903488

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =