نیپال میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 16 افراد ہلاک

نیپال میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 16 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیپال میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 16 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔ نیپالی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کٹھمنڈو کے قریبی علاقے سندھوپلشوک میں لینڈ سلائینڈنگ سے 10 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔

نیپال کے مغربی علاقے کالیکوٹ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے۔

لینڈ سلائیڈنگ سے پہاڑی علاقے میں قائم درجنوں مکانات بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق موسلا دھار بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ امدادی کاموں میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیپال میں موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے رواں برس 215 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

News Code 1902284

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =