چین کا بھارت سے گلوان واقعات کی مکمل تحقیقات کرانے کا مطالبہ

چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت گلوان واقعات کی مکمل تحقیقات کرائے اور واقعات میں ملوث ذمہ داروں کو سخت سزا دے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت گلوان واقعات کی مکمل تحقیقات کرائے اور واقعات میںم لوث ذمہ داروں کو سخت سزا دے۔ چینی وزیرخارجہ وانگ ای اور بھارتی وزیرخارجہ سبرامنیئم جے شنکر میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ بھارت سرحدی خلاف ورزیاں بند کرے اور دوبارہ ایسا کوئی واقعہ نہ ہونے کو یقینی بنائے۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت چین کے علاقائی خودمختاری کے عزم کو ہلکا نہ لے اور موجودہ صورتحال کو غلط رخ نہ دے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ نے سرحدی تنازعات پر بات چیت اور پُرامن حل کا کہا ہے ۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے سرحدی علاقوں میں کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ چینی اور بھارتی فوج کے درمیان  لداخ میں کشیدگی برقرار ہے اور مسلسل جھڑپوں کے واقعات بھی ہورہے ہیں۔ 

چینی اور بھارتی افواج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق خود بھارتی اخبار نے کی۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اور چینی افواج کے درمیان جھڑپیں کئی گھنٹوں تک جاری رہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جھڑپوں میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

News Code 1900977

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =