ایران نے امریکہ کو عالمی سطح پرذلیل اور رسوا کردیا

حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے امریکہ اور اسرائیل کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے عین الاسد میں امریکی ايئر بیس پر جوابی حملہ کرکے امریکہ کو عالمی سطح پر ذلیل اور رسوا کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نبیل قاووق  نے عالمی سطح پر امریکہ کی رسوائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے عین الاسد میں امریکی ايئر بیس پر جوابی حملہ کرکے امریکہ کو عالمی سطح پر ذلیل اور رسوا کردیا ہے۔ حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن نے کہا کہ ایران نے امریکہ کی عالمی سطح پر شان و شوکت کو خاک میں ملا دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کے خون کی برکت سے عراق اور خطے میں امریکی فوج کا خاتمہ ہوجائےگا۔ خطے میں امریکہ کا مستقبل تاریک ہے کیونکہ علاقائی اقوام میں امریکہ کے بارے میں نفرت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

News Code 1897002

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =