6 جنوری، 2020، 10:18 PM

امریکہ کا عراق میں دہشت گردانہ اقدام بین الاقوامی اصولوں کے خلاف

امریکہ کا عراق میں دہشت گردانہ اقدام بین الاقوامی اصولوں کے خلاف

روسی فوج کے چیف آف اسٹاف نے عراق میں امریکہ کے دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں امریکہ کا دہشت گردانہ اقدام بین الاقوامی اصولوں کے صریح خلاف ورزی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی فوج کے چیف آف اسٹاف ویلری گراسیموف نے عراق میں امریکہ کے دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں امریکہ کا دہشت گردانہ اقدام بین الاقوامی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ روسی فوج کے چيف آف اسٹاف نے ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری کو شہید میجر جنرل سلیمانی کی مظلومانہ شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔ روسی فوج کے چیف آف اسٹاف نے میجر جنرل قاسم سلیمانی کو آگاہ اور با اخلاق جنرل قراردیتے ہوئے کہا کہ شہید جنرل سلیمانی نے خطے میں دہشت گردی کے خلاف اور امن برقرار کرنے کے سلسلے میں کلیدی اور اہم کردار ادا کیا جسے فراموش نہیں کیا جائےگا۔

News ID 1896813

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha