اسلام آباد میں تاجروں کی احتجاجی ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں میں ریڈزون میں داخلے کی کوشش پرپولیس نے تاجروں پر لاٹھی چارج کیا جس کے جواب میں مظاہرین نے اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کردیا۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے  دارالحکومت اسلام آباد میں میں ریڈزون میں داخلے کی کوشش پرپولیس نے تاجروں پر لاٹھی چارج کیا جس کے جواب میں مظاہرین نے اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کردیا۔ اطلاعات کے مطابق ملک بھر سےآنے والے تاجروں کی  بڑی تعداد ریلی کی صورت میں آبپارہ چوک سے سیرینا چوک پہنچی تو پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا، مظاہرین نے خاردار تاریں اور تمام رکاوٹیں ہٹا دیں اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے جب کہ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج شروع کردیا جس کے جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا، صورتحال مزید بگڑنے پر پولیس کی اضافی نفری کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

News Code 1894435

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =