ملائیشیا میں بوئنگ طیاروں پر پابندی

ایتھوپیا ایئرلائن کے طیارے کے حادثے کے بعد ملائیشیا نے اپنی فضائی حدود بوئنگ 737 میکس 8 طیاروں کے لیے بند کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایتھوپیا ایئرلائن کے طیارے کے حادثے کے بعد ملائیشیا نے اپنی فضائی حدود بوئنگ 737 میکس 8 طیاروں کے لیے بند کردی۔ ملائیشین سول ایوی ایشن کے مطابق بوئنگ 737 میکس 8 طیاروں کا فلائٹ آپریشن فوری معطل کیا جا رہا ہے، بوئنگ طیاروں کی ملائیشیا میں آمدورفت اور ملائیشین فضائی حدود سے گزرنے پر تاحکم ثانی پابندی ہوگی۔ ایتھوپین ائرلائن کے فضائی حادثے کے بعد چین، سنگاپور، ایتھوپیا اور انڈونیشیا نے بھی بوئنگ 737 طیارے گراؤنڈ کر دیئے ہیں۔ اتوار کو ایتھوپین ائرلائن کا عدیس ابابا سے نیروبی جانے والا بوئنگ 737 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا، حادثے میں 157 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

News Code 1888791

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =