بھارت نے بھی بوئنگ میکس طیارے گراﺅنڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا

ایتھوپین طیارہ حادثے کے بعد بھارتی ایوی ایشن نے بھی فوری طور پر اپنے تمام 737 بوئنگ میکس 8 طیارے گراونڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایتھوپین طیارہ حادثے کے بعد بھارتی ایوی ایشن نے بھی فوری طور پر اپنے تمام 737 بوئنگ میکس 8 طیارے گراونڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارتی ایوی ایشن کا کہناہے کہ تمام بوئنگ 737 میکس 8 طیارے اس وقت گراونڈ رہیں گے جب تک اس میں ضروری تبدیلیاں نہیں کی جاتیں اور اس میں سوار مسافروں کی حفاظت یقینی نہیں ہو جاتی۔ بھارتی سول ایوی ایشن وزارت کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے مسافروں کی حفاظت سب سے اولین ترجیح ہے اور اس معاملے میں ہم دنیا بھر کی ایئر لائنز کے ساتھ رابطے میں رہیں گے اور یہ جہاز بنانے والوں کے ساتھ بھی تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ ایتھوپیا ایئر لائن کا طیارہ بوئنگ 737 میکس 8 گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں جہاز کے عملے سمیت 157 افراد سوار تھے اور حادثے کے نتیجے میں تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ پانچ ماہ میں دوسرا ایسا واقعہ ہے جس میں بوئنگ 737 گر کر تباہ ہوا ہے جبکہ اس سے قبل انڈونیشیا کی لائن ایئر کا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا جس میں 180 سے زائد افراد ہلاک ہو ئے تھے۔ حادثے کے فوری بعد چین اور انڈونیشیا نے اپنے تمام بوئنگ 737 طیارے گراونڈ کر دیئے تھے جبکہ اب بھارت کی جانب سے بھی طیاروں کو پروازوں سے روک دیا گیاہے۔

News Code 1888802

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =