ایتھوپین طیارہ حادثہ، پائلٹس کی ہدایات کے مطابق طیارہ عمل نہیں کر رہا تھا

تین روز قبل ایتھوپیا کا مسافر طیارہ بوئنگ 737 میکس 8 گر کر تباہ ہوگیا تھا تاہم اب پائلٹ کی جانب سے بھیجے جانے والا آخری پیغام بھی سامنے آگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تین روز قبل ایتھوپیا کا مسافر طیارہ بوئنگ 737 میکس 8 گر کر تباہ ہوگیا تھا تاہم اب پائلٹ کی جانب سے بھیجے جانے والا آخری پیغام بھی سامنے آگیا ہے۔ ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بتایا ہے کہ ایڈس ابابا کی حدود سے باہر گر کر تباہ ہونے والے ایتھوپین طیارے کے پائلٹس نے طیارے کے گرنے سے قبل پیغام بھیجتے ہوئے کہا تھا کہ "ہمیں فلائٹ کنٹرول میں مسائل پیش آ رہے ہیں۔" پائلٹس کے اس پیغام سے یہ ظاہرہ وتا ہے کہ پائلٹس کی ہدایات کے مطابق طیارہ عمل نہیں کر رہا تھا اور وہ پرواز پر اپنا کنٹرول کھورہے تھے ۔ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو کا کہناتھا کہ فلائٹ ڈیٹا ریکارڈز تجزیہ کیلئے بیرون ملک بھیجے جائیں گے کیونکہ یہاں پر ان میں سے معلومات حاصل کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایتھوپیا کا مسافر طیارہ بوئنگ 737 میکس 8 گر کر تبا ہو گیا تھا جس میں عملے سمیت 157 افراد سوار تھے جو کہ حادثے کے باعث ہلاک ہو گئے ہیں۔

News Code 1888818

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =