ایتھوپین ایئر لائن کا طیارہ گر کر تباہ، 157 افراد ہلاک

ایتھوپین ائیر لائن کا ادیس ابابا سے نیروبی جانے والا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 157 افراد سوار تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایتھوپین ائیر لائن کا ادیس ابابا سے نیروبی جانے والا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 157 افراد سوار تھے۔ ایتھوپین وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں طیارے کے حادثے کی تصدیق کی کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایتھوپین ائیر لائن کا طیارہ بوئنگ 737 معمول کی پرواز پر تھا جو گر کر تباہ ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بوئنگ 737 طیارے میں 149 مسافروں سمیت عملے کے 8 ارکان موجود تھے تاہم حادثے کی فوری طور پر وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ ائیرلائن حکام کا کہنا ہے کہ ایدس ابابا سے نیروبی جانے والی پرواز ای ٹی 302 حادثے کا شکار ہوئی، مسافر طیارے کے اڑان بھرنے کے 6 منٹ بعد رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

News Code 1888726

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =