ایتھوپین جہاز حادثہ، ہلاک ہونے والوں میں 4 بھارتی سمیت اقوام متحدہ کے متعدد عہدیدار شامل

ایتھوپیا میں حادثے کے شکار مسافر بردار طیارہ میں اقوام متحدہ کے ایک درجن سے زائد عہدیدار سمیت 4 بھارتی بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایتھوپیا میں حادثے کے شکار مسافر بردار طیارہ میں اقوام متحدہ کے ایک درجن سے زائد عہدیدار سمیت 4 بھارتی بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ایک درجن سےزائد لوگوں کا تعلق اقوام متحدہ سے تھا جن میں فری لانس مترجم بھی شامل تھے اور ماحولیات پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ اس ضمن میں یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ مسافر طیارے میں اقوام متحدہ کل کتنے افراد پر مشتمل عملہ سوار تھا۔ انہوں نے بتایا کہ متعدد عملے نے اپنے سفر سے متعلق تصدیق کرائی جبکہ بیشتر سے زائد اقوام متحدہ کے پاسپورٹ پر سفر نہیں کررہے تھے۔

دوسری جانب بھارتی حکام نے انکشاف کیا گیا کہ تباہ ہونے والے مسافر طیارے میں وزارت ماحولیات سے منسلک خاتون افسر سمیت 3 افراد سوار تھے جن کی موت واقع ہوئی۔ اس حوالے سے وزیر خارجہ سسشما سوراج نے ٹوئٹ کیا کہ وزارت ماحولیات اور جنگل کی کنسلٹینٹ سیکھا گرگ بھی بدقسمت طیارے میں سوار تھی۔

خیال رہے کہ ایتھوپین ایئر لائنز کا مسافر طیارہ ادیس بابا سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی جاتے ہوئے حادثے کے باعث گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 157 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

News Code 1888742

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =